سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل دے دیئے گئے ، سوموار سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دورن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے مقدمات سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، عدالت عظمی کی طرف سے جاری روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے جو منگل کو عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر 2جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر 3جسٹس گلزار احمد ، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے ۔ بینچ نمبر 4جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر پانچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے ، آئندہفتہ کے اختتام پر بینچز کی تشکیل تبدیل ہوجائے گی۔
سپریم کورٹ