وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے اورایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کئے بغیر ہوٹل چلے گئے ،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے ، جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور ن لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک گئے تھے جہاں انہوں نے جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب اور کئی ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کیں،وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیوگیتریس سے بھی ملاقات کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -