راولپنڈی،مسلح افرادنے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ اور بیٹی قتل کر دیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ اور بیٹی کو قتل کر دیا،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈھوک چراغ دین کی رہائشی خاتون اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی جس کا اس کے شوہر کو رنج تھا،آج صبح مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے باپ اور بیٹی دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے،عینی شاہدین کا کہناتھا کہ مسلح افراد کی تعداد4 تھی،پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ مقتول کے داماد اور اس کے بھائیوں نے کی اور ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔