ماہرہ خان کی کمر پر یہ نشان دراصل کس چیز کا ہے؟ سوشل میڈیا پر شدید ہنگامے کے بعد بالآخر حقیقت سامنے آگئی

ماہرہ خان کی کمر پر یہ نشان دراصل کس چیز کا ہے؟ سوشل میڈیا پر شدید ہنگامے کے ...
ماہرہ خان کی کمر پر یہ نشان دراصل کس چیز کا ہے؟ سوشل میڈیا پر شدید ہنگامے کے بعد بالآخر حقیقت سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے اداکارہ ماہرہ خان ہی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، ان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر کے بعد ماہرہ خان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے ۔ لوگ اس ہیش ٹیگ کے تحت طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں لیکن اکثر لوگ اداکارہ کی کمر پر موجود ایک نشان کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں کہ یہ کس چیز کا نشان ہے ؟، اب اداکار حمزہ علی عباسی اور سٹائلسٹ ہانیہ فواد نے اس کی وضاحت کردی ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پاپا رازی فوٹو گرافرز اور اداکاروں کی نجی زندگی کے بارے میں افواہیں اڑنا انڈسٹری کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے، اس لیے پاکستانی بھی ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی یا ان کے کپڑوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں لیکن اس سارے معاملے میں یہ بات یاد رکھیں کہ ماہرہ خان کی کمر پر موجود نشان جسے رنبیر کپور کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے، درحقیقت کچھ عرصہ پہلے ایک رسولی نکالنے کی وجہ سے پڑا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ان کے اور ماہرہ خان کے درمیان کئی بار اس رسولی کو سرجری کے ذریعے ہٹوانے کے معاملے پر بات ہو ئی تھی ’ میں نے اپنی ڈرماٹالوجسٹ بہن سے اس بارے میں کئی بار مشورہ بھی کیا ‘۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ماہرہ خان کے بارے میں اڑنے والی افواہوں سے لطف اندوز ضرور ہوں لیکن برائے مہربانی کسی بھی جھوٹ کا حصہ نہ بنیں۔

دوسری جانب کیلیفورنیا میں رہنے والی سٹائلسٹ ہانیہ فواد نے بھی اس بارے میں وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے ماہرہ خان کی رواں برس بیروت میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ نشان ماہرہ کی کمر پر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : تفریح