وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن روانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ،اس موقع پر ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، وزیراعلیٰ کے ساتھ 3 سٹاف ممبرز ،ملازم اور فیملی کے 3 افرادہمراہ ہیں۔شہباز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور ن لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں پارٹی صدارت اور سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔