سلمان خان کو بگ باس 11 کی میزبانی کا فی قسط کتنا معاوضہ دیا جارہاہے؟ اتنی زیادہ رقم کہ آپ کو واقعی دن میں تارے نظرآجائیں گے

سلمان خان کو بگ باس 11 کی میزبانی کا فی قسط کتنا معاوضہ دیا جارہاہے؟ اتنی ...
سلمان خان کو بگ باس 11 کی میزبانی کا فی قسط کتنا معاوضہ دیا جارہاہے؟ اتنی زیادہ رقم کہ آپ کو واقعی دن میں تارے نظرآجائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس ہمیشہ سے ہی اپنے امیدواروں اور انہیں دیئے جانے والے ٹاسکس کی وجہ سے خبروں میں رہا لیکن اب کی اس شوکے گیارہویں سیزن کیلئے میزبان سلمان خان کو دیئے جانیوالے معاوضے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ، جی ہاں ، سلمان خان کو ایک قسط کا معاوضہ 11کروڑ بھارتی روپے دیاجارہاہے ،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوتھے سے چھٹے سیزن میں سلمان خان اڑھائی کروڑ روپے وصول کرتے رہے ۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بگ باس سیزن 11یکم اکتوبرسے آن ایئرہونے جارہاہے اور اس کیلئے بھی میزبان سلمان خان ہی ہیں ، یہ آٹھواں سیزن ہے جس کی میزبانی سلومیاں کرنے جارہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق سلمان خان کو گیارہویں سیزن کی ایک قسط کا گیارہ کروڑ روپے معاوضہ مل رہاہے اور اگر گزشتہ سیزنز کے معاوضے کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ ایک بھاری رقم ہے تاہم شوکا حصہ بننے والوں کیلئے کوئی آفرنہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔بھارتی شخص نے چوہیا سے شادی کر لی, وجہ ایسی کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے سیزن 4سے 6تک اڑھائی کروڑ روپے فی قسط معاوضہ لیا اور یوں اندازہ ایک سیزن کا 65کروڑ روپے کمایالیکن 2013ءمیں ساتویں سیزن کیلئے سلمان خان نے اپنامعاوضہ دوگنا کرتے ہوئے پانچ کروڑ روپے کردیاجس کی وجہ سے 26اقساط میں انہوں نے اندازاً ساڑھے پانچ کروڑ روپے کمائے ۔

اسی طرح2014ءمیںمعاوضہ ساڑھے پانچ کروڑ روپے ، 2015 ءمیں سات سے آٹھ کروڑروپے اور اب 2017ءمیں گیارہویں سیزن کیلئے بھائی نے اپنا معاوضہ ریکارڈ حد تک بڑھا لیا ہے ۔

بھارت کے ’’رنگیلے بابا ‘‘کے کالے کرتوت کھل کر سامنے آ گئے ،ہنی پریت کے سابق شوہر نے 17سال سے چلنے والے ’’عشق اور ہوس ‘‘کےایسے ایسے راز کھول دیئے کہ جان کر ہی آپ دنگ رہ جائیں گے

مزید : تفریح