اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، 2 ملزم گرفتار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد محرم الحرام میں بڑی تباہی سے بچ گیا، مقامی ا خبار کے مطابق علاقہ غیر سےآنے والے دو دہشتگردوں کا مران خان ولد عجب خان اور جمعدار ولد غریب خان جن کا تعلق ڈسٹرکٹ صوابی سے ہے، گاڑی میں سوار ہوکر فیصل آباد آرہے تھے کہ سرگودھا روڈ پر لگے ناکے پر پولیس نے گاڑی کو روک لیا اور تلاشی لینے پر گاڑی سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور25 ہزارگولیاں برآمد کرکے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ دہشتگردی میں استعمال ہوسکتا تھا۔