سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ کیلئے بھی خوشخبری آگئی، ٹیم میں کب شامل کیا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ کیلئے بھی خوشخبری ...
سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ کیلئے بھی خوشخبری آگئی، ٹیم میں کب شامل کیا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2010 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پانے والے محمد عامر تو قومی ٹیم میں واپس آ چکے ہیں لیکن سلمان بٹ اور محمد آصف کے مستقبل پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہیں، چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ کو عنقریب ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا۔
سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹ کر بحال ہونے والے سابق کپتان سلمان بٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ سلمان بٹ کی کیمپ میں پرفارمنس بہت اچھی تھی ، اس کی فٹنس بھی بہترین تھی ، اس کی ساری چیزیں پوری ہیں ۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اسے 6 سال کے وقفے کے بعد ڈائریکٹ انٹرنیشنل میں ڈالنے کی بجائے ذرا سا آزما لیں اس لیے انہیں پہلے اے ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔

سری لنکا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، 5 فاسٹ 3 سپنرز شامل، حفیظ ، رضوان اور احمد شہزاد جگہ نہ بنا سکے
انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کا معاملہ دیکھ رہے ہیں اسے سائیڈ لائن نہیں کیا ہوا ، وہ جس طرح کی پرفارمنس دے رہا ہے اس کی بنا پر امید ہے کہ وہ ٹیم میں شامل ہو جائے گا۔

مزید :

کھیل -