حکومت پنجاب کا زراعت کے فروغ کے لئے جدید مشینری پر اربوں روپے کی سبسڈی کا اعلان

حکومت پنجاب کا زراعت کے فروغ کے لئے جدید مشینری پر اربوں روپے کی سبسڈی کا ...
 حکومت پنجاب کا زراعت کے فروغ کے لئے جدید مشینری پر اربوں روپے کی سبسڈی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز) حکومت پنجاب کاشتکاروں کی معاشی بہتری اور ان کی زرعی پیداوار میں مجموعی اضافہ کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں نجی شعبے کے اشتراک سے اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل زرعی مشینری سروس سینٹرز قائم کرے گی۔ یہ مراکز جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فار م کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ بہتر ٹیکنالوجی اور موثر خدمات کے نتیجے میں کسانوں کی معاشی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13اکتوبر2017ہے۔ اس منصوبے پر 1ارب 80کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ پہلے مرحلے میں 18اضلاع میں رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولنگر، وہاڑی، شیخوپورہ، بہاولپور، گوجرانوالہ، قصور، جھنگ، سرگودھا، اوکاڑہ، خانیوال، مظفرگڑھ، لودھراں، ملتان، چکوال اور ڈی جی خان کی خواہش مند فرمیں اور کسان کوآپریٹو سوسائیٹیز سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

مزید :

بزنس -