عالمی برادری ورکنگ باﺅنڈری کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے: احسن اقبال

عالمی برادری ورکنگ باﺅنڈری کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کشمیریوں کی ...
عالمی برادری ورکنگ باﺅنڈری کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے: احسن اقبال

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی برادری ورکنگ باﺅنڈری کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر قانون زاہد حامد کے ساتھ ورکنگ باﺅنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں مسئلہ کشمیر اٹھانے سے نہیں روک سکتاکشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور انہیں حق خود ارادیت ضرور ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی برادری ورکنگ باﺅنڈری کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے شہدا کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں