فاٹا میں لیویز کو پولیس نظام میں تبدیل کردیا گیا ،صدر مملکت نے منظوری دے دی

فاٹا میں لیویز کو پولیس نظام میں تبدیل کردیا گیا ،صدر مملکت نے منظوری دے دی
فاٹا میں لیویز کو پولیس نظام میں تبدیل کردیا گیا ،صدر مملکت نے منظوری دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فاٹا میں لیوئز کے نظام کو پولیس کے نظام میں تبدیل کردیا گیا ہے اور پولیس کا نظام فاٹا تک بڑھا دیا گیا جس کے بعد اب پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور سندھ کی طرح فاٹا میں بھی پولیس کا نظام لاگو ہو گا ۔

نجی نیوز چینل ’’ جیو نیوز‘‘  کے مطابق پولیس ایکٹ 1861کا نفاذ فاٹا میں بھی کردیا گیا ہے جس کی منظوری صدر مملکت ممنون حسین نے دے دی ہے اور آج سیفر ان کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔فاٹا میں لیویز کے دفاتر پولیس سے تبدیل کردیے گئے ،لیویز کمانڈنٹ کے بجائے آئی جی پولیس سربراہ ہونگے جبکہ نائب تحصیلدار سے کم عہدے کے شخص کو پولیس افسر تعینات نہیں کیا جا سکے گا ۔فاٹا کے بنیادی عدالتی نظام میں بھی تبدیلیاں کردیں گئی ہیں اور اب فاٹا میں پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرز کا عدالتی نظام لاگو ہو گا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں