پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایسی ویڈیو شیئرکردی کہ سوشل میڈیا پر طوفان امڈ آیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایسی ویڈیو شیئرکردی کہ سوشل ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایسی ویڈیو شیئرکردی کہ سوشل میڈیا پر طوفان امڈ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان عمومی طورپر مخالفین کے خوب لتے لیتے رہتے ہیں اور اس کیلئے سوشل میڈیا کا سہار ابھی لیتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کردی کہ سوشل میڈیا پرطوفان امڈ آیا۔
تفصیل کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک موٹرسائیکل پر آٹھ بچوں کے سوار ہونے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’جہاں خواہش ہوتی ہے ، وہاں راستہ نکل ہی آتاہے‘۔


عمران خان کی یہ ٹوئیٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو بھی اپنے جذبات کے اظہار کاموقع مل گیا، اظہر نے لکھاکہ ”تحریک انصاف کے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے جارہے ہیں“۔

عائشہ گلالئی کے نام سے موجود اکاؤنٹ سے ایک صارف نے لکھاکہ ’’  نیازی صاحب لگتا ہے نشے کا اثر زیادہ چڑھ گیا ہے، ویسے بھی رات کو آپ حوش میں نہیں رہتے۔‘‘


عینی نے ایک تصویرساتھ شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”قانون کی پاسداری کریں اور موٹربائیک چلاتے ہوئے ہیلمنٹ ضرور پہنیں“۔

نیوز پیروڈی نے لکھا کہ ’’ٹرپل سواری پر چالان کاٹنے پر پشاور کے شہری نے ٹریفک پولیس والے کو کہا where there is a will there is a way اور موٹر سائیکل بھگا دی‘‘۔


عینی نے ایک اور تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”ہاہاہا، اسے دیکھئے، اس کا کریڈٹ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو جاتاہے“۔

ایشال زینی نے لکھا کہ ’’ بلیک بیری بابا جاؤ تو پنجابی پشتو فلمیں میں ڈائئلاگ مارو تیرا کام یہی ہے شکل دیکھو اوروزیرِاعظمی ادھے پڑھےلکھے جاہل ???? پھر کوکین سونگھ لیا ہے‘‘۔


انوارالاسلام نے لکھاکہ ”مولوی بھی دل رکھتے ہیں“۔


رابعہ خالد نے ذرانرالے انداز میں اس ویڈیو کو ریسپانڈ کیا اوراستفسار کیاکہ ”خان صاحب آپ کا اکاﺅنٹ ہیک تو نہیں ہوگیا؟؟“۔

مزید :

قومی -