لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکی نمازجنازہ پشاورگیریژ ن میں ادا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکی نمازجنازہ پشاورگیریژ ن میں ادا کر دی گئی،شہید کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
لندن سے سیدھ لاہور جائیں گے یا اسلام آباد ،صحافی کا سوا ل،وزیراعظم کا انتہائی دلچسپ جواب
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکی نمازجنازہ پشاورگیریژ ن میں ادا کر دی گئی جس کی تدفین کے لئے میت آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں کورکمانڈرپشاور،عسکری وسول حکام کی شرکت اور گورنر خیبر پختون خوا نے شر کت کی۔
واضح رہے لیفٹیننٹ ارسلان عالم نے وادی راجگال میں پاکستانی سرحد پر اپنے فرائض کی ذمہ داریا ں نبھاتے ہوئے ہوئے سرحد پاردہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا ،شہید کی عمر بائیس سال تھی۔