بھارت نے روہنگیا مسلمانوں کاداخلہ روکنے کے لیے اقدامات کرلیے، بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا

بھارت نے روہنگیا مسلمانوں کاداخلہ روکنے کے لیے اقدامات کرلیے، بنگلادیش سے ...
 بھارت نے روہنگیا مسلمانوں کاداخلہ روکنے کے لیے اقدامات کرلیے، بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا

  

نئی دہلی/رنگون(صباح نیوز)بھارت نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ہر قسم کا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

جنونی راکٹ مین کو اپنی قوم کو ہلاک کرنے کی کوئی پراوہ نہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے اوراس کا مقصد میانمار سے بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھارتی سرحد میں داخلے سے روکنا ہے۔ اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز مرچوں کے سپرے کے علاوہ سٹن گرینیڈ بھی استعمال کررہے ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے سیٹلائٹ تصاویر سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کا وقت ختم ہوگیا ، میانمارکے حکام چاہتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس لوٹنے کے لیے کوئی گھر نہ ملے۔

مزید : بین الاقوامی