’میں نے اس انتہائی خوبصورت بچی کو جنم دیا، لیکن اب اسے لے کر بازار بھی نہیں جاسکتی کیونکہ دیکھ کر لوگ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ۔۔۔‘ آخر بچی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ ماں اس مشکل میں پھنس گئی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

’میں نے اس انتہائی خوبصورت بچی کو جنم دیا، لیکن اب اسے لے کر بازار بھی نہیں ...
’میں نے اس انتہائی خوبصورت بچی کو جنم دیا، لیکن اب اسے لے کر بازار بھی نہیں جاسکتی کیونکہ دیکھ کر لوگ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ۔۔۔‘ آخر بچی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ ماں اس مشکل میں پھنس گئی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے میں ایک خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی لیکن وہ اسے اپنے ساتھ باہر نہیں لیجا سکتی، جس کی وجہ ایسی حیران کن ہے کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 36سالہ پیشنس کینڈو نامی یہ خاتون سیاہ فام ہے۔ ان کے پہلے بھی دو بچے ہیں جو اپنے ماں باپ کی طرح سیاہ فام ہیں لیکن حیران کن طور پر اس کے ہاں پیدا ہونے والی یہ تیسری بچی مغربی ممالک کے گوروں کی طرح سفید فام ہے۔

موٹرسائیکل چلاتی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا اور اسے پتا بھی نہ چلا، کیسے معلوم ہوا کہ ماں بن چکی ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

اب کینڈو اس بناءپر اسے ساتھ نہیں لیجا سکتی کیونکہ لوگ اسے روک کر اس بچی کی بابت پوچھتے ہیں اور ذومعنی باتیں کرتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس بچی کے سفید فام ہونے کے متعلق بتایا ہے کہ اس کے باپ کے آباﺅ اجداد کا تعلق یورپ سے تھا جو زمباوے میں آ کر آباد ہو گئے۔ ممکنہ طور پر انہی آباءکی وجہ سے اس بچی کی رنگت سفید اور آنکھیں نیلی ہوئی ہیں۔ کینڈو کا کہنا ہے کہ ”بچی کی پیدائش کے وقت میں نے سوچا تھا کہ آگے چل کر اس کی رنگت بھی اپنے بھائی بہن کی طرح سیاہی مائل ہو جائے گی لیکن یہ چار ماہ کی ہو گئی ہے اور تاحال یہ بالکل سفید رنگ کی ہے۔ اس کی آنکھیں بھی نیلی ہیں اور کسی طور نہیں لگتا کہ یہ ہماری بیٹی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس