”بھارت کی یہ چیز کبھی بھی پاکستان اور افغانستان کی دوستی پر اثر انداز نہیں ہو سکتی کیونکہ ۔۔۔“ افغانستان نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر بھارت کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

”بھارت کی یہ چیز کبھی بھی پاکستان اور افغانستان کی دوستی پر اثر انداز نہیں ...
”بھارت کی یہ چیز کبھی بھی پاکستان اور افغانستان کی دوستی پر اثر انداز نہیں ہو سکتی کیونکہ ۔۔۔“ افغانستان نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر بھارت کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے قونصل جنرل عبدالوحید پوہان نے بھارت کے افغانستان میں بڑھتے ہوئے رجحان کے پاک افغان دوستی پر اثر انداز ہونے کے تاثر کو مسترد کیاہے ۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق کے مطابق پشاور میں افغان انٹرنیشنل کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دورا ن انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے دوستانہ اور سفارتی تعلقات رکھے ۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان کے دیگر ہمسایہ ملک بھی ہیں جن میں تاجکستان ،ازبکستان اور ترکمانستان شامل ہیں لیکن پاکستان کی عوام کے ساتھ کئی دہائیوں سے ہمارا انتہائی مضبوط اور محبت کا رشتہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان کی اپنی اپنی آزاد خارجہ پالیسی ہے اور ان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کبھی بھی آپسی دوستی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستا ن کے درمیا تعلقات دوسرے کسی بھی ممالک سے زیادہ مضبوط ہیں اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

مزید : قومی