ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کا جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے 2 ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان

ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کا جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے 2 ارب روپے عطیہ ...
ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کا جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے 2 ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان

  

لاس اینجلس(این این آئی)ہالی ووڈ سپر سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ اور کلائمٹ چینج پر کام کرنے والی تنظیموں کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اوبر ٹیکسی سروس پر پابندی، اطلاق آئندہ ماہ ہوگا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائی ٹینک کی وجہ سے شہرت پانے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم نے جنگلی حیات اور آب و ہوا میں تبدیلی پر کام کرنی والی تقریباً 100 تنظیموں کو2 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 42 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ ہم فخر سے جنگلی حیات کے تحفط اور آب و ہوا کی تبدیلی پر اندرون اور بیرون ملک کام کرنے والی تنظیموں کی حمایت کریں گے تاکہ ہر طرح سے سمندر، جنگلات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے نسل کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو فاؤنڈیشن کے سی ای او نے کہا کہ پوری دنیا میں بہت تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، کلائمٹ چینج کی وجہ سے گرمی کی شدت اور سمندری طوفانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تاخیر سے قبل بھرپور انداز میں جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بچاؤ کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے اور یہ رقم اسی تناظر میں عطیہ کی گئی ہے۔

مزید : تفریح