’میں نے اپنی مالکن کو مارڈالا کیونکہ وہ مجھے یہ شرمناک کام کرنے پر مجبور کرتی تھی‘ مالکن کو قتل کرنے والے 16 سالہ لڑکے نے پولیس کے سامنے ایسا اعتراف کرلیا کہ سن کر پولیس والوں کے بھی چہرے لال ہوگئے

’میں نے اپنی مالکن کو مارڈالا کیونکہ وہ مجھے یہ شرمناک کام کرنے پر مجبور ...
’میں نے اپنی مالکن کو مارڈالا کیونکہ وہ مجھے یہ شرمناک کام کرنے پر مجبور کرتی تھی‘ مالکن کو قتل کرنے والے 16 سالہ لڑکے نے پولیس کے سامنے ایسا اعتراف کرلیا کہ سن کر پولیس والوں کے بھی چہرے لال ہوگئے

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک) جنسی جرائم کا نشانہ بننے والی خواتین کی عصمت دری اور قتل کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن آج یہ خبر بھی سن لیجئے کہ بھارت میں ایک نو عمر لڑکے نے اپنی مالکن کو قتل کر ڈالا ہے کیونکہ وہ آئے روز اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات لاجپت نگرکے علاقے میں پیش آیا۔ خاتون کو قتل کرنے والا 16 لڑکا خود ہی صاحب آباد پولیس سٹیشن چلا آیا اور اہلکاروں سے کہنے لگا کہ اس نے اپنی مالکن کو قتل کر ڈالا ہے۔ پولیس والوں نے جب وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ وہ روز اسے جنسی زیادتی کے لئے مجبور کرتی تھی جس پر تنگ آ کر اس کا گلا کاٹ ڈالا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ بدھ کی رات اپنی مالکن کے کمرے میں گیا تو وہ ٹی وی دیکھ رہی تھی۔ اس نے خاتون کو قابو کیا اور اس کے گلے پر چھری پھیر کر اسے قتل کر ڈالا۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو مقتولہ کا شوہر اوم پال اپنے دفتر گیا ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ 15 ماہ سے خاتون کے ہاں گھریلو کاموں کے لئے ملازم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ لڑکے کا دعوٰی ہے کہ مقتولہ اسے جنسی فعل پر مجبور کرتی تھی لیکن یہ معاملہ تفیش طلب نظر آتا ہے۔ یہ بات باعث حیرت ہے کہ ملزم نے مبینہ جنسی زیادتیوں سے تنگ ہونے کے باوجود گزشتہ 15 ماہ کے دوران کسی کو کچھ بتانے یا فرار ہونے کی کوشش نہیں کی، بلکہ قتل جیسا بھیانک جرم کرنا زیادہ مناسب سمجھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس