گرمیت رام رحیم کی مونہہ بولی بیٹی ہنی پریت کس طرح اور کہاں سے فرار ہوئیں ؟ بھارتی پولیس نے ایسا اعتراف کر لیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

گرمیت رام رحیم کی مونہہ بولی بیٹی ہنی پریت کس طرح اور کہاں سے فرار ہوئیں ؟ ...
گرمیت رام رحیم کی مونہہ بولی بیٹی ہنی پریت کس طرح اور کہاں سے فرار ہوئیں ؟ بھارتی پولیس نے ایسا اعتراف کر لیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

سرسا (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی سب سے بڑی رازدار ہنی پریت اس وقت فرار ہیں اور پولیس ان کا کوئی سراغ نہیں لگا پائی ہے ،انہیں فرار ہوئے اب تک 29روز گزر چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کیلئے گرمیت کی مونہہ بولی بیٹی کو گرفتار کرنا ایک چیلنج بنا ہواہے تاہم وہ کس طرح پولیس کو چکما دے کر فرار ہوئیں اس کی تمام تفصیلات بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔بھارتی پولیس کے افسر کا کہناہے کہ ہنی پریت بہت چالاک ہیں اور پولیس کو چکما دینے میں ماہر ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وہ 26اگست کو سرسا میں ڈیرے میں موجود تھیں اور اس کے مین گیٹ پر بھاری سیکیورٹی لگائی گئی تھی اس کے باوجود بھی وہ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئیں ،ان کا کہناتھا کہ ہنی پریت ڈیرے کے پچھلے دروازے سے فرار ہوئیں ۔ان کا کہناتھا کہ پولیس قانون کے مطابق کام کر رہی ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اگر وہ پولیس کے ہاتھ نہیں لگی تو انہیں اشتہاری قرار دیدیا جائے گا۔

بھارتی صحافی نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ ہنی پریت کو 25اگست کو ہی گرفتار کیوں نہیں کیا گیا جس پر انہو ں نے کہا کہ اس وقت ہنی پریت کے خلاف کوئی کیس درج نہیں تھا اس لیے انہیں گرفتار نہیں کر سکتے تھے لیکن بج پنچکولہ میں دنگے کے معاملے میں گرفتاریاں عمل میں آئیں اور سریندر کو گرفتار کیا گیا تو اس نے تفتیش کے دوران ہنی پریت کا نام لیا اس کے بعد ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی