سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا اقدام لاہور ...
سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق چیئرمین ظفر حجازی کی سفارشات پرسیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن انکوائری رپورٹ جاری کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر،25ستمبر کو سماعت ہوگی

درخواست شہری منیر احمد کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی سفارشات پر ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد 4سے بڑھا کر 7کر دی ہے، ظفر حجازی کی طرف سے یہ اقدام شریف خاندان کی بدعنوانیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے، اضافی کمشنرز دوران ڈیوٹی شریف خاندان اور بالخصوص اسحاق ڈار کی ناجائز دولت کا تحفظ کریں گے ، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے جبکہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان ایکٹ بھی بورڈ کی منظوری کے بغیر کمشنرز کی تعداد بڑھانے کی اجازت نہیں دیتا ،ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔

مزید : لاہور