این اے 120ضمنی انتخاب کے دوران ن لیگ کے کونسے کارکنان غائب ہوئے ،ان کے نام کیا ہیں اور وہ اس وقت کہاں ہیں ؟ حامد میر نے تمام تفصیلات بتا دیں

این اے 120ضمنی انتخاب کے دوران ن لیگ کے کونسے کارکنان غائب ہوئے ،ان کے نام کیا ...
این اے 120ضمنی انتخاب کے دوران ن لیگ کے کونسے کارکنان غائب ہوئے ،ان کے نام کیا ہیں اور وہ اس وقت کہاں ہیں ؟ حامد میر نے تمام تفصیلات بتا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آ باد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)  معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی ”دنیا نیوز“ کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی پالیسی اور بیانات بار بار یہ کہتے ہیں کہ ادارے ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور خاص طور پر حلقہ این اے 120کے الیکشن کے نتیجہ والی رات مریم نوا ز نے جو تقریر کی اس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کا بھی مقا بلہ کیا جو میدان میں ہیں اور جو میدان میں نظر نہیں آتے، ساتھ یہ بھی الزام لگا یا کہ ہمارے ورکرز کو اغوا کیا گیا اور ایک ورکر امجد نذ یر بٹ کا نام بھی لیا اور کہا کہ اس کے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر اغوا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہناتھا کہ ہم نے اس مسئلے کو بہت اٹھایا، 2دن بعد ہی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ساتھ امجد نذیر بٹ نے پریس کانفرنس کی ، انہوں نے کہا کہ یہ واپس آ گئے ہیں، جبکہ پولیس کو کوئی رپورٹ نہیں کی گئی، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس نے اٹھایا تھا؟ آج مجھے پتہ چلا کہ قسمت خان بھی واپس آگئے ہیں، خواجہ ندیم وائیں پہلے ہی واپس آ چکے ہیں، خواجہ ندیم وائی کیوں نہیں بو ل رہے تو طلال چوہدری نے کہا کہ ان پر اتنا تشدد ہوا ہے کہ وہ بتا نہیں سکتے۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اگر ان پر تشدد ہوا ہے تو اسکی کوئی میڈیکل رپورٹ ہو گئی، وہ کدھر ہے؟ اگر تشدد ہوا ہے تو ان کے گھر والوں نے کسی پولیس اسٹیشن میں رپٹ درج کرائی ہو گئی وہ کہاں ہے ؟ کوئی چیز سامنے نہیں آ رہی ، ہو سکتا ہے انکے ساتھ کچھ ہوا ہو لیکن وہ بتا نہیں رہے۔

مزید :

اسلام آباد -