پنجاب بھرمیں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ،ماتمی جلوس یا مجلس کے علاوہ 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہو گی

پنجاب بھرمیں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ،ماتمی جلوس یا مجلس کے علاوہ 5 ...
پنجاب بھرمیں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ،ماتمی جلوس یا مجلس کے علاوہ 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہو گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

پنجاب کی مصالحتی عدالتوں نے4ماہ میں 2976،ماڈل عدالتوں نے 14ہزار340مقدمات نمٹا دیئے

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 محرم الحرام تک ہو گا جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر ماتمی جلوس یا مجلس کے علاوہ 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہو گی جب کہ محرم الحرام کے جلوس کے روٹ پر دکانیں کھولنے پر بھی پابندی ہو گی۔

مزید : لاہور