میکسیکو ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا،شدت6اعشاریہ 2ریکارڈ

میکسیکو ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا،شدت6اعشاریہ 2ریکارڈ
میکسیکو ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا،شدت6اعشاریہ 2ریکارڈ

  

میکسیکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)میکسیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے ،شدت6اعشاریہ 2ریکارڈکی گئی ۔

بے وفائی اور شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان کو گیسٹ ہاؤس میں بلا کر ایسے خوفناک انتقام کا نشانہ بنا ڈالا کہ تفصیلات جان کر ہر کوئی کانپ اٹھے گا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میکسیکو سٹی میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں ۔امریکی جیولو جیکل سروے کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت 6.2تھی جبکہ اس کا مرکز ریاست اوکساکاکے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے ۔تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔واضح رہے کہ میکسیکومیں 4روزقبل بھی 7.1شدت کے زلزلے سے286 افراد ہلاک ہوئے تھے

مزید : بین الاقوامی