ڈیمز کے نہیں کالا باغ منصوبے کے مخالف ہیں جس نے آرٹیکل6لگا نا ہے لگا لے ،اسفند یار ولی

ڈیمز کے نہیں کالا باغ منصوبے کے مخالف ہیں جس نے آرٹیکل6لگا نا ہے لگا لے ،اسفند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں جس نے آرٹیکل6لگا نا ہے وہ لگالیں ‘میں عمران خان کو وزیر اعظم نہیں مانتا کیونکہ وہ الیکٹڈ کی بجائے سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں‘دعا کر یں حکومت اور فوج میں تناؤ ختم ہو جائے ‘عوامی نیشنل پارٹی ڈیموں کی مخالف نہیں تاہم ڈیم اور چیز ہے کالا باغ ڈیم اور چیز ہے ‘ ملک میں چند ہی خواتین ایسی پیدا ہوئی جنہوں نے آمریت کے خلاف لڑائی لڑی ‘مضبوط جمہوریت کے لئے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کا ہونا ضروری ہے۔لاہور میں میاں نواز شریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان پر سخت تنقید کی۔بولے جس دن عمران خان سیاست میں آیا، سیاست سے شائستگی ختم ہو گئی۔اسفند یار ولی خان نے کہا کہ جنازے کے دن ملک سے باہر تھا اس لئے نہیں آ سکا ۔ ہم چاہتے ہیں انتقال اقتدار کے ساتھ ساتھ انتقال اختیار بھی ہو اگر میرے پاس اختیار نہ ہوتے تو میں کبھی وزیر اعظم نہ بنتا۔انہوں نے افغان باشندوں کو پاکستانی شہریت دینے کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ افغانیوں کو شہریت دینا ہمارا مطالبہ تھا۔

مزید :

صفحہ اول -