وزیراعظم آج لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم آج لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے (آج) اتوار کو لاہورکادورہ کرنے کا فیصلہ کیا جہاں وہ پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے‘وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اورنئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔ ہفتہ کو میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے ،عمران خان پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، وزیراعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق بریف کیاجائیگااس کے علاوہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔ وزیراعظم پولیس نظام کمیشن کے سربراہ ناصردرانی سے ملاقات کریں گے ،اس کے علاوہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -