سٹف ہوٹن بیمارشوہر سٹیفن ڈربی کی جبری ریٹائرمنٹ پر دکھی

سٹف ہوٹن بیمارشوہر سٹیفن ڈربی کی جبری ریٹائرمنٹ پر دکھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(یواین پی)انگلینڈ کی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان سٹف ہوٹن نے اپنے شوہر سٹیفن ڈربی کو اعصابی بیماری کے باعث بولٹن وانڈررز کلب سے جبری طور پر ریٹائر کئے جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اپنے شوہر کیساتھ مل کر بیماری کے خلاف لڑوں گی اور خوش رہوں گی ،سب پہلے جیسا ٹھیک ہوجائیگا۔انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیساتھ اظہاریکجہتی کیا۔سٹیفن ڈربی کے سابق کلبوں لیورپول اور مانچسٹر سٹی کے حکام نے بھی اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہرطرح سے فٹبالرجوڑے کیساتھ ہیں۔