پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیاں سامنے آرہی ہیں،میاں ایوب
لاہور( نمائندہ خصوصی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیاں ایک ماہ ہی کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر غریبوں کا خون نچوڑنا شروع کردیا ہے بجلی ،گیس کے بعد پیٹرول مہنگا کرنے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں وزیر اعظم عمران خان کے پاس ملک کو چلانے کیلئے ناکام ترین ٹیم ہے ایسے لوگوں میں وزارتوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے جن کو ادارے چلانے کا کوئی تجربہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناتجربہ کار لوگ معیشت کو داؤ پر لگانے آگئے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب لانے کے دعوے ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔