پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،نصیر احمد،عبدالکریم میو

پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،نصیر احمد،عبدالکریم میو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، خالد بٹ، عارف خان، عمر بھائی ، لیاقت شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ این 124 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور حصہ لے گی قوم نے تحریک انصاف کی کارکردگی اور مسلم لیگ ن کا ھبی دور حکومت دیکھ لیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے 100 روز میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی بجائے غریب عوام سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ۔ بجلی، گیس، اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے غریب کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے زندگی کو مشکل ترین بنا دیا گیا ہے ۔ تحریک انصاو نے الیکشن سے پہلے اور الیکشن میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پٹرول کی قیمت 40 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے ہو گی لیکن اقتدار میں آتے ہی تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں اور پاکستانیوں کے ایجنڈا پر کام کرنے کی بجائے آئی ایم ایف او ر ورلڈ بنک کے ایجنڈا پر کام شروع کر دیا ہے۔ این اے 124 کے الیکشن میں ایک بار پھر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار قوم سے ایک بار پھر الیکشن جتنے کے لیے جھوٹے وعدے کرتے رہے ہیں۔ لیکن حلقہ کے عوام نے دونوں کے گٹھ جوڑ کو دیکھ لیا ہے اور عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کو ہی ووٹ دیں گے۔