صوابی : ڈینگی وائرس سے خاتون جاں بحق
صوابی( بیورورپورٹ)صوابی کے علاقہ ٹوپی میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا جب کہ ستائیس سالہ خاتون اچانک بخار سے وفات پا گئیں بتایا گیا ہے کہ ٹوپی میں ایک شخص ہارون ڈینگی وائر س سے بیمار ہو گیا انہیں فوری طور پر لیڈی ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا اس سے قبل گذشتہ روز عالم زیب ڈینگی وائر سے وفات پا گیا تھا دریں اثناء ٹوپی ہی میں ستائیس سالہ خاتون زوجہ غلام حیدر بخار لگنے کے بعد انتقال کر گئیں خاندان کے افراد نے بتایا کہ مذکورہ خاتون ڈینگی وائر س کا شکار ہو گئی تھی عوامی حلقوں نے محکمہ صحت سے ضلع بھر میں ملیریا ، ٹائیفائڈ بخار اور نمانیا کے موسمی بیماریوں کے علاوہ ڈینگی وائر سے نجات دلانے کے لئے فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں بھجوانے اور متاثرہ افراد کی ویکسنیشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے#