کراچی ،بلدیہ ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، 2افراد جاں بحق

کراچی ،بلدیہ ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار2افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں راستے میں دم توڑ گئے۔جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔