ڈاکٹرعذرا پیچوہو کی تربت دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں برنس سینٹر کا دورہ کیا اوربلوچستان کے علاقے تربت میں سلنڈر دھماکہ سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سیکرٹری صحت ڈاکٹر عثمان چاچڑ کے ہمراہ سول اسپتال برنس سینٹر کا دورہ کیا دورہ میں صوبائی وزیرصحت کو برنس سینٹر اور سول اسپتال کے انچارج نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیر صحت نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوے کہا کہ زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں وزیر صحت نے کہا کہ آگ سے بچنے کے لئے عوام تک آگاہی پہنچانے کی ضرورت ہے بہت جلد صوبے بھر کے پانچ برنس سینٹرفعال کریں گے۔