وزیراعظم کی 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
وزیراعظم کی 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب غلام سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پارٹی کے سینئرز عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے، عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا موثر احتساب کریں اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز نظام سے نئی لیڈرشپ اوپر آنے میں مدد ملے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پارلیمنٹرینز کی توجہ قانون سازی پر کم اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی، نئے بلدیاتی نظام کا مقصد اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے، ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گاجس میں عوامی نمائندوں کوبلیک میل نہ کیا جا سکے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسانظام دیںگے کہ بلدیاتی نمائندے اپنی پوری توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں۔
اس سے قبل وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات علیم خان نے انہیں حکومت کے 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے تمام محکموں کی 100 روزہ پلان پر ترجیحاتی ایجنڈے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جب کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔