میٹرو بس میں لڑکی کا بھیک مانگنے کا انوکھا انداز
لاہور (ویب ڈیسک) گداگری ہمارے معاشرے کا ایک ایسا المیہ ہے جسے افسوسناک حد تک ایک پیشے کی شکل دے دی گئی ہے۔
ٹریفک سگنلز اور سڑکوں پر جگہ جگہ لڑکے ، لڑکیاں، بوڑھے افراد اور یہاں تک کہ بچے بھی بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ افسوس تو یہ معاشرے سے گدا گری کے سد باب کے لیے نہ تو کوئی قانون ہے اور نہ ہی کوئی اس طرف توجہ دیتا ہے۔ لاہور کی میٹروبس میں بھی ایک لڑکی بھیک مانگنے کی غرض سے سوار ہوئی لیکن اس کے بھیک مانگنے کے انداز سے سب کو حیران کر دیا۔
لاہور میٹرو بس میں بھیک مانگنے کے لیے مذکورہ لڑکی نے ایک انوکھا انداز اپنایا اور میوزک پر رقص کر کے بھیک مانگنے لگی۔ یہ لڑکی ٹمبر مارکیٹ کے بس سٹاپ سے سوار ہوئی جس کے بعد میٹروبس انتظامیہ نے اس لڑکی کو آزادی چوک فلائی اوور کے بس سٹاپ پر بس سے باہر نکال دیا۔