” شاہ سلمان کی نظر جب فواد چوہدری پر پڑی تو چونگ گئے اور بولے ۔۔۔“ سوشل میڈیا صارفین نے ایسا مذاق بنا لیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں اور آج سعودی عرب اپنا قومی دن بھی منا رہاہے اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ۔ دلچسپی سے بھر پور امر یہ ہے کہ عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے اور اب سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیاہے اور طرح طرح کی میمی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے دیکھ کر ہنسی روکنا نا ممکن ہو جاتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدر ی پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ ، شجاعت چوہدری کی پارٹی مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی میں رہ چکے ہیں تاہم اب وہ تحریک انصاف میں ہیں اور وزیر اطلاعات ہیں ۔ان کے اس سیاسی سفر کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک صارف نے میمی بنا کر شیئر کی جس پر ان کے ساتھ شاہ سلمان کی تصویر لگائی گئی ہے اور لکھاہے کہ ” شاہ سلمان کی نظر جب فواد چوہدری پر پڑی تو چونک کر بولے کہ ” یہ بندہ تو پہلے مشرف اور پھر زرداری کے ساتھ بھی آیا تھا ۔“
ارے یہ تو حد ہی ہو گئی اس صارف نے فواد چوہدری کو ” سرکاری نائی “ قرار دیدیا ۔خاتون صارف کا کہناتھا کہ ” شاہ سلمان کی نظر جب فواد چوہدری پر پڑی تو چونگ گئے اور بولے ، یہ تو مشرف اور زرداری کے ساتھ آتے ہوتے تھے اور اب عمران خان کے ساتھ بھی آگئے ہیں کہیں یہ عمرے کے بعد بال کاٹنے والا سرکاری نائی تو نہیں ہے ۔“
سوشل میڈیا جب کسی پر برستے ہیں یا پھر کسی کا مذاق بناتے ہیں تو پھر ساری حدیں ہی پار کردیتے اور اگر کہیں وہ شخصیت اپنے بارے میں یہ میمی خود دیکھ لے تو اس کیلئے بھی اپنی ہنسی روکنا ناممکن ہو جاتاہے ۔
فواد چوہدری اپنے سیاسی کیئرئر کا آغازالیکشن 2002 میں پنجاب اسمبلی کی سیٹ پی پی 25 جہلم سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ کر کیا تاہم وہ صرف 161 ووٹ لے کر ہار گئے جبکہ ان کے مخالف ق لیگ کے امیدوار چوہدری تسنیم ناصر کامیا ب ہوئے ، اس کے بعد وقت گزرا اور انہوں نے پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی اور اس میں بطور میڈیا کواڈی نیٹر 2012 میں استعفیٰ دیدیا ، اس کے بعد وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور اپریل 2012 میں وہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر تعینات ہوئے ۔ تاہم کچھ عرصہ کے بعد یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے سزا سنائی اور وہ وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل ہو گئے جس کے بعد راجہ پرویز اشرف نے منصب سنبھالا اور پھر فواد چوہدری خصوصی مشیر برائے سیاسی امور تعینات ہوئے اور انہوں نے 2013مارچ تک اپنے فرائض انجام دیئے ۔
فوا د چوہدری نے 2013 کے عام انتخابات میں جہلم سے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیا لیکن ایک بار پھر انہیں ہار کا سامنا رہا اور ہو 34 ہزار ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔جون 2016 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پھر انہوں نے جہلم کی نشست این اے 63 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیا لیکن پھر ناکامی کا سامنا رہا اور اس مرتب انہوں نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔2016 میں وہ تحریک انصاف کے وہ ترجمان بنے اور 2018 میں انہیں پارٹی میں اضافی چارج دیا گیا جس کے بعد وہ سیکریٹری انفارمیشن بن گئے ۔2018 کے عام انتخابات میں انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 67 جہلم سے الیکشن لڑا اور کامیابی سمیٹ کر قومی اسمبلی میں پہنچ گئے اور اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیا ۔