” نوازشریف کی ڈیل کے بارے میں یہ شخص ہی بتا سکتا ہے کیونکہ۔۔“ شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

” نوازشریف کی ڈیل کے بارے میں یہ شخص ہی بتا سکتا ہے کیونکہ۔۔“ شیخ رشید نے ...
” نوازشریف کی ڈیل کے بارے میں یہ شخص ہی بتا سکتا ہے کیونکہ۔۔“ شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے کہ نہیں یہ شہباز شریف بہتر بتا سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سارے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانی چاہئیں انکے بغیر ریلوے نہیں چل سکتا۔ سو دن کے اندر صرف ریلوے سے متعلق سوال کریں میں اپنی کارکردگی کا جوابدہ ہوں ، عمران خان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر روزانہ چھ ارب کا سود ہے گزشتہ حکومت خزانہ لوٹ کر گئی ہے۔ 1905ء کے انگیریز کے ریکارڈ کو کوئی نہیں جلا سکتا ، ہر ریکارڈ بدل سکتا ہے مگر یہ نہیں ، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ 30 دسمبر تک ریلوے میں بہتری آئے گی۔