نوازشریف اور مریم نواز کی جیل سے رہائی کے بعد چنیوٹ میں کس چیز کا صدقہ دیا گیا ؟ جان کر سابق وزیراعظم بھی ان کی محبت پر داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
چنیوٹ (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشرف، مریم اور صفدر کی سزائیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہیں اور انہیں ضمانت پر رہاکر دیاہے جس کے بعد پورے پاکستان میں موجود ن لیگ کے کارکنان نے جشن منایا اور میٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ صدقات بھی دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ن لیگ کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن کی لمبی عمر کیلئے دعا کرائی گئی جبکہ اس وقت ان پر مشکلات وقت کو ٹالنے کے لیے پانچ بکرے اور چاولوں کی دس دیگیں صدقہ میں دی گئیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔