وزیراعظم کا زمان پارک کے باہر احتجاج کا نوٹس ،مظاہرین کو اندر بلا لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ سے جب اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے تو یہاں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کی بڑی تعداد جمع تھی جو ادائیگیوں کے باوجود پلاٹ نہ ملنے پر احتجاج کر رہی تھی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمد پر مظاہرین نے زمان پارک کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اس موقع پر مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ،وزیراعظم نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کے 4 رکنی وفد کو اندر بلالیا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لے لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔