پاکستانی ٹیم آج بھارت کو کس طرح شکست دے سکتاہے ؟ کپتان کے کھلاڑی عثمان بزدار نے ٹیم کو ایسا مشورہ دیدیا کہ سن کر عمران خان بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ا یشیا کپ کے مرحلے سپر 4 میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونے جارہے ہیں اور شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کھلاڑیوں کو میچ جیتنے کیلئے مشورہ دیدیا ہے ۔تاہم گزشتہ روز کی بھارت کی گیڈر بھپکیوں کے باعث یہ میچ اہمیت اختیار کر گیاہے جبکہ پاکستان کی فوج نے بھی موثر جواب دیا تو بھارتی زبانوں کو تالا لگ گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارت کےخلاف میچ میں فتح کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کوجیت کیلئے میدان میں نئے پاکستان کے جنون کی طرح کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں کوکھیل کے ہرشعبے میں اپنی پوری مہارت کامظاہرہ کرناہوگا،قومی ٹیم کوباو¿لنگ،بیٹنگ اورفیلڈنگ میں ٹیم ورک دکھاکربھارت کوشکست دینا ہوگی،قوم کی دعائیں اورنیک تمنائیں قومی ٹیم کےساتھ ہیں۔