گورنر ہاﺅس لاہور میں جھیل پر بنا لکڑی کا پل ٹو ٹ گیا،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر ہاﺅس لاہور میں جھیل پر بنا ہوا لکڑی کا پل ٹوٹ گیاجس سے پل پر چڑھے ہوئے شہری جھیل میں گر گئے، اطلاع ملنے پر گورنر ہاﺅس انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس لاہور کو شہریوں کیلئے دوسری بار کھول دیا گیاشہریوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے گورنر ہاﺅس پہنچ گئی، اسی دورران شہری لکڑی کے بنے ہوئے کمزور پل پر چڑھ گئے جو بوجھ برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا اس پر شہری جھیل میں گر گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گورنر ہاﺅس انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور جھیل کی طرف جانے والے راستے بند کردیئے ،انتظامیہ نے شہریوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔