’’آج ہم یہ کام کریں گے تاکہ۔۔‘‘کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا اور ساتھ ہی ایسا اعلان کر دیا کہ بھارتی ٹیم پریشان ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ آج بھارت کے خلاف 250 سے زائد سکور بنانے کی کوشش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ 250 سے زائد سکور بنایا جائے اور اس کے بعد اس کا مکمل دفا ع کریں گے ۔سرفراز کا کہناتھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، حارث سہیل کی جگہ شادا ب کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر آج ٹیم کا حصہ ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ محمد عامر اور فکرزمان اچھا کھیل پیش کریں گے۔