پنجاب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پنجاب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس
پنجاب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس ایسوسی ایشن کے چئیر مین سردار تجمل حسین کی زیر قیادت ہوا جس میں برائلرر فارمرز اور تیار ریٹ کی بہتری کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ فارمرز کو مسلسل نقصانات سے نکالنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔ اجلاس میں برگیڈئیر (ر)منظور ، شہزاد سہیل ، رانا عامر ، چوھدری تنویر ، مہر ناصر ،میاں مدثر بھٹی اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں برائلر فارمز پر زوردیا گیا کہ وہ مارکیٹ میں فارمرز کے حقوق پر نظر رکھیں تاکہ انہیں مالی خسارے سے بچایا جاسکے۔

مزید : کسان پاکستان