وزیراعظم کاایل ڈی اے کا ریکارڈ جلنے کے واقعات پرجے آئی ٹی بنانے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ اہم اجلاس ہوا،جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ اہم اجلاس ہوا اجلاس میں گورنر پنجاب غلام سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پارٹی کے سینئرز عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے جس میں وزیر اعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کا ریکارڈ کیسے اور کس نے جلایا اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ مجھے پیش کی جائے۔