جدہ ، مقامی خاتون کی اطلاع پر شراب کا گودام سیل 

جدہ ، مقامی خاتون کی اطلاع پر شراب کا گودام سیل 
جدہ ، مقامی خاتون کی اطلاع پر شراب کا گودام سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (صباح نیوز)سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ کی مقامی خاتون کی اطلاع پر پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا جبکہ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ کے علاقے الربوہ میں ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر کے سامنے ایک گودام نما خالی پلاٹ میں چند افراد مشکوک سرگرمیاں کرتے پائے گئے ہیں۔ خاتون کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی مگر ملزمان پولیس کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،گودام کی تلاشی لینے پر وہاں سے شراب کی 31 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

مزید :

عرب دنیا -