افغانستان کے خلاف کامیابی پر اداکارہ ماورہ حسین نے شعیب ملک کو مبارکباد دی تو ساتھ ایک لفظ ایسا لکھ دیا کہ سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ،ہر کوئی اداکارہ سے سوال پوچھنے لگا کیونکہ۔۔۔

افغانستان کے خلاف کامیابی پر اداکارہ ماورہ حسین نے شعیب ملک کو مبارکباد دی ...
افغانستان کے خلاف کامیابی پر اداکارہ ماورہ حسین نے شعیب ملک کو مبارکباد دی تو ساتھ ایک لفظ ایسا لکھ دیا کہ سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ،ہر کوئی اداکارہ سے سوال پوچھنے لگا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے افغانستا ن کے خلاف میچ جیتنے پر شعیب ملک کو سوشل میڈیا پر مبارکباد ی تو ایسی غلطی کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین نے اداکارہ کو مذاق کا نشانہ بنا دیا
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماورہ حسین نے شعیب ملک کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شکر! کیا زبردست میچ تھا ساتھ ہی اداکارہ نے ایشاکپ 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے بجائے ایشین گیمز 2018 استعمال کیا۔اس پر شعیب ملک نے تو ماورہ حسین کا شکریہ ادا کیا لیکن پھر سوشل میڈ یا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی۔

ارسم نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں بھی سمجھا دیں یہ ایشن گیمز میں کرکٹ کہاں سے آگئی۔

اظہر نامی صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب ملک سے سوال کیا کہ بھائی آپ ایشیا کپ 2018 کھیل رہے ہیں یا ایشین گیمز 2018؟

ایک عبدل نامی صارف نے ماورہ حسین کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ’ایشا کپ‘ ہے۔

نوید میمن نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو تازہ خبر ہے ایشین گیمز 2018 میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے‘