صوبوں کی تجاویز اورامورایجنڈے میں شامل،9نکاتی ترمیمی ایجنڈا جاری

صوبوں کی تجاویز اورامورایجنڈے میں شامل،9نکاتی ترمیمی ایجنڈا جاری
صوبوں کی تجاویز اورامورایجنڈے میں شامل،9نکاتی ترمیمی ایجنڈا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کی تجاویز اورامورایجنڈے میں شامل9نکاتی ترمیمی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق حکومت کے 9 نکاتی ترمیمی ایجنڈے میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو1200کیوسک اضافی پانی دینے کامعاملہ،بلوچستان میں توانائی کے منصوبوں اورصوبائی ضروریات ومسائل ،پٹ فیڈر، کیرتھر کینال کو متبادل ذرائع سے پانی فراہمی کامعاملہ،وفاق اورصوبوں میں اتھارٹیزکےریگولیٹری امورکو جامع بنانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
ایجنڈے میں ای اوبی آئی،ورکرزویلفیئربورڈکے معاملات18ویں آئینی ترمیم کے بعدحل کرنے پرمشاورت ہوگی،18ویں ترمیم کے بعد ہائر ا یجوکیشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا،وفاق،صوبائی فوڈاتھارٹیزکے درمیان معیاری پیمانے میں ہم آہنگی کے ایشوپرمشاورت ہوگی،ملک بھرمیں قومی صفائی مہم کے آغازکیلئے وزارت صوبائی رابطہ امورمنظوری کیلئے تجاویزپیش کریگی،افغان، بنگالی مہاجرین کوشہریت دینے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائے جانے کاامکان ہے ،نئے ذخائرکی دریافت،موجودہ وسائل سے متعلق پٹرولیم پالیسی2012میں ترمیم کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔