وفاقی حکومت کا ملک بھر میں24ستمبر سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں24ستمبر سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں24ستمبر سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے کل ( پیر) 24ستمبر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مہم میں 5سال تک عمر کے 3 کروڑ 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔ انچارج پولیو ایمرجنسی سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ۔ 26 ہزار ایریا انچارج ، 8 ہزار یونین کونسل میڈیکل آفیسر خدمات انجام دیں گے۔ ملک میں ایک لاکھ 90 ہزار موبائل ٹیمیں ، 10 ہزار فکس مراکز 12 ہزار ٹرانزٹ ٹیمیں مہم چلائیں گی ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ ، سندھ 88 لاکھ ، خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ بلوچستان میں 25 لاکھ ، آزاد کشمیر 23 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے اپنے بچوں کی زندگی محفوظ بنائیں ۔