5 دن قبل آنے والے ایپل کے نئے آئی فون کے اندر دراصل کیا ہے؟ آدمی نے کھول کر دکھادیا، دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے حال ہی میں نیا آئی فون ماڈل ایکس ایس متعارف کروایا ہے، جسے ایک آدمی نے کھول کر دیکھا تو اندر ایسی کی بناوٹ ایسی تھی کہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق جب اس آدمی نے آئی فون کو کھولا تو کیا دیکھتا ہے کہ اس میں کمپنی نے جو بیٹری لگا رکھی ہے وہ انگریزی ابجد کے حرف Lکی شکل کی ہے، جو یقینا ہر ایک کے لیے حیرت کا باعث ہو گی۔ اس کے علاوہ کیمرے کا ابھار بھی باقی آئی فون ماڈلز کی نسبت کافی بڑا تھا۔
اس شخص نے آئی فون ایکس کو بھی کھول کر اس کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ اس میں بھی یہ حیران کن چیز سامنے آئی کہ اس میں کمپنی نے دو بیٹریاں نصب کر رکھی تھیں جو ایک دوسری کے ساتھ ساتھ رکھی گئی تھیں۔جب اس شخص نے ان دونوں ماڈلز کی اندر کی اشیاءکو ساتھ ساتھ رکھا تو پتا چلا کہ پروسیسر اور دیگر پرزوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ایکس ایس کے ساتھ ایپل نے ایکس ایس میکس بھی متعارف کروایا تھا جس میں کمپنی نے اپنے تمام ماڈلز سے بڑی سکرین مہیا کی تھی جو 6.5انچ تھی۔ اس سے کبھی آئی فون کے کسی ماڈل میں اتنی بڑی سکرین نہیں دی گئی۔