پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،بھارت خطے کوجنگ کی طرف دھکیل رہاہے:مولا بخش چانڈیو

پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،بھارت خطے کوجنگ کی طرف ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،بھارت خطے کوجنگ کی طرف دھکیل رہاہے:مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو بھی بھارتی دھمکیوں کے بعد میدان میں آگئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل”’ جیو نیوز“ کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بھارت دھمکیاں دینا بند کرے، پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، مودی وبھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام سے شکست کھاکرہوش کھوچکی،کشمیرمیں شکست سے دنیاکی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطے کوجنگ کی طرف دھکیل رہاہے،پاکستان خودمختار،باوقار، پر±امن اور ذمے دار ایٹمی ملک ہے۔