بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین رنز سے شکست دے دی

بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین رنز سے شکست دے دی
بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی ۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 249رنز بنائے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں246رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغان باولرز کے سامنے ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا اور صرف 85 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی،اس موقع پر  محموداللہ اور امرالقیس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگالی بیٹنگ لائن کو سہارا ملا۔  دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 128 رنز کی پارٹنرشپ کی بدولت ٹیم کا اسکور 47ویں اوور میں 215 تک پہنچ گیا،  آوٹ ہونے والے بلے باز محموداللہ تھے، انہوں نے 74 رنز بنائے،امرالقیس کی زبردست بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا ئے، قیس 72 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،اس کے علاوہ لتن داس 41 اور مشفق الرحیم 33 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ کپتان شکیب الحسن بنا کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے،افغانستان کی جانب سے فاسٹ باولر آفتاب عالم نے 3 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 

مزید :

کھیل -