”بھارت سے متعلق عمران خان کا ٹوئٹ دیکھ کر ۔۔۔“سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

”بھارت سے متعلق عمران خان کا ٹوئٹ دیکھ کر ۔۔۔“سابق وزیراعظم شاہد خاقان ...
”بھارت سے متعلق عمران خان کا ٹوئٹ دیکھ کر ۔۔۔“سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات کے قائل ہیں، بھارت سے متعلق عمران خان کا ٹویٹ دیکھ کر افسوس ہوا۔ میاں نواز شریف کے دور میں نریندرمودی خود چل کر پاکستان آئے تھے،بھارت سمیت دیگر قومی معاملات پر ہم سب ایک ہیں کوئی حریف نہیں۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا چور راستے سے آنےوالی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی ،ایک مہینہ گزراہے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیاہے،آج بجلی اور گیس کا مسئلہ حل ہوچکا ہے ،ہماری حکومت میں معیشت بھی ترقی کے راستے پرتھی،ایک مہینے میں حکومت میں فرق دیکھ لیاکیونکہ یہ عوامی مینڈیٹ کی حکومت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں عوام کی منتخب حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی تھی ،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے،2اکتوبر کوالیکشن میں پیغام دیناہے کیاملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،نواز شریف نے ڈیموں کیلئے جوکام کیا وہ بھی دیکھ لیں ، رکارڈ نکال کر دیکھ لیں بھاشاڈیم کیلئے کتنا کام کیاگیا۔

مزید :

قومی -